نوشہرہ //نوشہرہ میں جموں وکشمیر پولیس نے شراب کے ناجائز کارو بار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2بھائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدہ ملزماں سے بھاری مقدار میں شراب تیار کرنے کا ساز وسامان اور دیسی شراب بھی ضبط کر لی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع ملنے کے بعد نوشہرہ کے بریری گائوں میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران 800لیٹر کچی شراب جبکہ 15لیٹر دیسی تیار شراب ضبط کر لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران شراب تیار کرنے کیلئے استعمال کئے جارہے برتنوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ مناور دریا کے کنارے پر شروع کئے گئے غیر قانونی کام میں ملوث دو بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔اس گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت روندر سنگھ اور گورو دیو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔پو لیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 45/2021درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔