جموں //برفباری کی وجہ سے بند ہو ئی جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بعد جموں شہر کے مختلف علا قو ں میں ٹریفک بد انتظامی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قومی شاہراہ کے بند ہو نے کے بعد نگروٹہ سے کنجوانی تک قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیوں کے علا وہ مال بردار کا نجی گاڑیاں جام میں پھنس کر رہ گئیں ۔اس دوران قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔اس کے علا وہ جموں شہر کے مختلف علا قوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر کئی گھنٹوں تک جام میں رہے ۔شہر کے جیول چوک ،بکرم چوک،جانی پور ،کچی چھائونی ،بس اسٹینڈ واور جموں اکھنور شاہراہ ودیگر علا قوں میں مسافر وں کو کئی گھنٹوں تک جام میں رہنا پڑا۔یاد رہے کہ موسم سرما کے شروع ہو تے ہی جموں شہر کے مختلف علا قوں میں جام کی وجہ سے مسافروں کو لگا تار مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے جبکہ ٹریفک انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیںہورہا ۔اس دوران قومی شاہراہ کے بند ہو نے کی وجہ سے وادی کے مسافروں کی ایک بڑی تعداد جموں میں درماندہ ہو کر رہ گئی۔