بیجنگ //امریکہ میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مقام آغاز کے حوالے سے سیاست وبا سے متعلق چھان بین کے عمل اور وبا پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کو متاثر کرے گا۔چینی سفارتخانے کی جانب سے یہ ردعمل امریکی صدر جوبائیڈن کے اس حکم کے بعد سامنے آیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کے مقام آغاز کی تلاش کے لیے مطالعے کے دوسرے دور کی تیاری کر رہا ہے۔ ایسے میں چین پر دباؤ ہے کہ وہ محقیقین کو مزید رسائی مہیا کرے تاکہ اس الزام کا جائزہ لیا جا سکے کہ کیا وائرس ووہان میں کورونا وائرس پر تحقیق کے لیے مختص لیبارٹری سے لیک ہوا ہے یا نہیں۔