یواین آئی
سانٹیاگو//چلی کی اسٹوڈنٹ کنفیڈریشن کی جانب سے بلائی گئی ایک بڑی احتجاجی ریلی کے دوران بدھ کے روز ہزاروں طلبہ نے دارالحکومت سانٹیاگو کے وسطی علاقے کا رخ کیا، جہاں انہوں نے صدر ہوزے انتونیو کاسٹ کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بڑے پیمانے پر شروع ہونے والا یہ پرامن مظاہرہ بعد میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی رپورٹس کے مطابق، یہ جھڑپیں اس وقت شدید ہوئیں جب مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا اور لاٹھیوں کا استعمال کیا، جس سے عوامی املاک کو نقصان پہنچا ۔