گاندربل//شعبہ سکول آف ایجوکیشن اور شعبہ لینڈسکیپ ڈیولپمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر یونیورسٹی کے تولہ مولہ کیمپس میں ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کی خاطر شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر 400 سے زائد طالب علموں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین میر نے شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے بقا کے لئے پودوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لئے اس طرح کے اقدامات کے لئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا.شعبہ اسکول آف تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر سید ظہور احمد گیلانی نے پودا لگاتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے پودے لگانے کی کوشش کریں.انہوں نے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں.ہمارے پودے لگانے سے ہماری آنے والی نسلوں کو پاک و صاف ماحول میسر ہوگا.اس موقع پر طالب علموں نے ایک فیچر پیش کیاجس میں اس بات کی جانکاری فراہم کی گئی کہ بے دریغ درختوں کی کٹائی سے معاشرے میں کتنی بڑی تباہی،ماحولیاتی آلودگی درپیش آسکتی ہیں جس کے ذد میں سماج کا ہر فرد اسکتا ہے۔