سرےنگر// نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ےوم اساتذہ پر اپنے پےغام مےں کہاکہ سماج مےں استاد کا مقام نہاےت قابل قدر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اےک استاد ہی طلبہ وطالبات کو صحےح درس وتدرےس دےکر قوم کے معمار بناسکتا ہے۔ ایک بیان مےں انہوں نے کہاکہ استاد کا رول تعلےمی مےدان مےں ناقابل فراموش رہا ہے، خصوصاً نامساعد حالات کے بعد تعلیمی نظام کو پٹری پر لانے کیلئے اساتذہ نے جو کام کیا ہے وہ ایک تاریخ ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباءکے دوران بھی اساتذہ نے جس طرح سے آن لائن کلاسوں کے ذریعے طلباءو طالبات کا درس و تدریس جاری رکھا وہ قابل ستائش ہے ۔اُنہوں نے اساتذہ سے اپےل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے طلبہ وطالبات کو علم کے نور سے آراستہ کرنے مےں کوئی دقیقہ فروگذاشتنہ کریں رکھےں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اہل کشمےر کو اِس بات پر فخر ہے کہ کشمےر کے محسن مرحوم شےر کشمےر نے اپنا کےرئےر بحیثےت استاد شروع کےا اور شےخ صاحب نے عوامی راج کی باگ ڈور سنبھالتے ہی سب سے پہلے تعلےمی شعبے کو اہمےت دےنے کیلئے کارگر اقدامات اٹھائےں۔ جب شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے ریاست کی باگ ڈور سنبھالی اُس وقت یہاں کی خواندگی شرح 6فیصد سے بھی کم تھی، جو رئیس اور امرا ہوا کرتے تھے۔ شیر کشمیر روز اول سے کشمیری قوم کو تعلیم یافتہ دیکھنے کے مشن پر دن رات گامزن رہے اور مرحوم کی کوششوں کی بدولت ہی آج جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کا چپہ چپہ تعلیم کے نور سے منور ہے۔