سرینگر //ستمبر کے مہینے میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور سنیچر کو شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک وادی میں موسم کی صورتحال جوں کی توں رہے گی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 15.7ڈگری ریکارڈ کیا گیالیکن دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ج،جو 31.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔کپوارہ میں رات کا 12.0ڈگری اور دن کا 31.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔قاضی گنڈ میںدن کا 31.2ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ گلمرگ میںرات کا کم سے کم درجہ حرارت10.2ڈگری اور دن کا درجہ حرارت22.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام میں رات کا 12.2اور دن کا 27.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔