جموں//سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین کے بینرتلیریہڑی پھڑی یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین مظاہرین نے انتظامیہ اور ٹرایفک پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ سی آی ٹی یو کے جنرل سکریٹری اوم پرکاش نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سرکاری ایجنسیاں ان غریب اور نجی پائے کے تاجروں کو جموں شہر میں ریڑیاں لگانے نہیں دیتیںہیں۔جس کی وجہ سے ان لوگو ں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیوں کہ ان کے پاس اپنے پریوار کے لئے روزی روٹی کمانے کا یہی ایک ذرئع ہے۔اوم پرکاش نے کہا کہ ایک طرف سے سرکار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے دوسری طرف سے ان بیروزگار نوجوانوں کو زندگی بسر کرنے کے لئے یہ ان نجی کاروباروں کے لئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اس دوران یونین کے سینیرلیڈر شام پرساد کیسر نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہان سرکار کو ان لوگوں کے تجارتی نظام میں بہتری لانے کے لئے مذید انتظامات کرنے کی ضرورت تھی وہاں کچھ اجنسیاں ان کو بیروزگار بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔ٹرایفک پلیس ان لوگوں کے تئی اپنا ظالیمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اور سرکار خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔اس دوران موجود یونین کے سینیر لیڈران نے سرکار سے مانگ کی کے جلد از جلد اس مسلے کا حل نکالا جائے۔