جموں//ریہڑی پھڑی یونین کی جانب سے ٹرانسپورٹ نگر سے جے ڈی اے دفتر تک ایک ریلی نکالی گئی جس دوران انہوں نے گزشتہ روز جے ڈی اے کی طرف سے چلائی گئی انہدامی مہم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے روزی روٹی چھیننے کا الزام لگایا۔ انہوں نے گورنر ، مشیر گورنر اور وائس چیئر مین سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی بنانے کے نام پر غریب لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے جب کہ بھاری بھر کم زمینوں پر ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی اور دیگر لیڈروں کا قبضہ ہے لیکن ان سے کوئی زمین خالی نہیںکروارہا ہے ۔ اس موقعہ پر نیرج گپتا نے سرکار سے مانگ کی کھوکھا پھڑی لگانے والوں کا روزگار چھیننے کے بجائے ان لوگوں سے زمینیں خالی کروائی جائیں۔ بعد ازاں وائس چیئر مین جے ڈی اے نے یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی مانگیں حکومت کے نوٹس میں لائی جائیں گی تا کہ ٹرانسپوٹ نگر میں ریہڑی پھڑی زون تشکیل دے کر ان کے روزگار کی بحالی کا بندو بست کیا جائے گا۔