جموں//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل قانون ساز اسمبلی میں عبدالمجید پڈر کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آر ای ٹی سلیکشن کا عمل کومعطل کیاہے تا کہ پہلے اس کیلئے مالی وسائل اور سکولوں میں معقولیت لائی جائے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آر ای ٹی اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرنے میں پہلے ہی مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ وسائل کا جائیزہ لینے کے بعد ہی نئے آر ای ٹیز کی سلیکشن عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں کئی کیسوں کی وجہ سے بھی آر ای ٹی معاملات التوا میں پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نور آباد حلقے میں اس طرح کے 15 پینل التوا میں ہیں ۔