جموں//رنگ روڈ کسان سنگھرش سمتی کے صدر راجندر سنگھ چب کی سربراہی میں سمتی کے ایک وفد نے کل یہاں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد نے پرائیویٹ نیگوسی ایشن کمیٹی کی سفارشات کو زیر غورلانے میں گورنر کی مداخلت طلب کی ۔ وفد نے کسانوں کے نقصانات کی بھرپائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیگر کئی معاملات پر بھی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے زبرانہ کو سو فیصد تک بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ گورنر نے وفد کے تمام مطالبات پر مناسب غور کا یقین دلایا ۔