جموں/گورنر این این ووہرا اور خاتون اوّل اوشا ووہرا نے 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یہاں راج بھون کے احاطے میں بعد دوپہر ایک عصرانے کی میزبانی کی۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا،خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو ، تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان، خوراک و شہری رسدات کے وزیر چودھری ذوالفقار علی ، بھیڑ و پشو پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی ،سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی ، ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل شرما ، ارکان قانون سازیہ ،سماجی و سیاسی تنظیموں کے متعدد رہنما اور معزز شہریوں نے بھی عصرانے میں شرکت کی۔ عصرانے میں ہائی کوٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس بدردُریز احمد، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید ، لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ ، سول، پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس، فوج اور ائیر فورس کے افسران، وائس چانسلرس، میڈیا اشخاص، سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہری اور ایکس سروس مین آف نان کمیشن رینکس کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔گورنر اور اوشا ووہرا نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔