منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے راجدھانی علاقہ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد کفیل وکد محمد نظیر سکنہ راجدھانی کا رہائشی مکان اچانک منہدم ہو گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مقامی سرپنچ نے بتایا کہ مذکورہ رہائشی مکان اچانک منہدم ہوگیا ۔مقامی خاتون سرپنچ و مکینوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی مکان کے منہدم ہونے سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا رہائشی مکان دوبارہ سے تعمیر کر سکیں ۔