کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے اب دکانداروں کو انکی دکانوں پر ہی جاکر ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کیاجس دوران قصبہ کے بیشتر دکانداروں کو مرحلہ وار ٹیکے لگائے گئے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے ہدایت جاری کی تھی کہ جن دوکانداروںنے ٹیکے نہیں لگائے تھے، انھیں اب دوکانوں پر ہی ٹیکے لگائے جائیں گے تاکہ سبھی افراد کو ٹیکے لگ سکیں اور وہ اس وبائی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔قصبہ کے دکانداروں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی سراہنا کی کہ انھیں بغیر کسی تکلیف کے ٹیکے لگ سکے۔پہلے مرحلے تک تحت قصبہ کے اندر دکانداروں کو ٹیکے لگائے گئے جسکے بعد گردونواح کے علاقوں کے دوکانداروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے تاکہ کوئی بھی شخص ٹیکہ سے محروم نہ رہ سکے۔