نئی دہلی //وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر اور لداخ کی تعمیر وترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور اس میں نوجوانوں کو اہم رول بنتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقوں میں نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے سے روکنے کی ضرورت ہے اور ابتدائی مراحل میں ایسا کام کرنا ہے کہ نوجوان غلط راستوں کی جانب نہ چلیں ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو مصروف عمل رکھیں تاکہ وہ بچوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک سکیں ۔ جموں کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یونین ٹریٹر ی میںلوگ تعمیر و ترقی اور امن کے خواہاں ہےں اور وہ چاہتے ہیں کہ تشدد کا خاتمہ جلد از جلد ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگو ں سے جڑا ہے اور وہ ہمیشہ پیا ر سے پیش آتے ہیں ۔سنگھ نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ جموںو کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک دیں اور وہاں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا جا ئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین فوج جموں کشمیر میں ماﺅں جیسا کام کریگی اور ابتدا میںہی ہم جنتا جلد نوجوانوں کو روک سکیں گے اتنا ہی ہمارے لئے بہتر ہوگا ۔ راج ناتھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے اور جلد ہی جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دو ر شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر اور لداخ میں عوام کافی خوش ہےں اور امن کے خواہاں ہےں ۔