گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژں گول میں ریلوے کمپنیوں کی جانب سے سڑکوں کی حالت کو دگرگوں کئے جانے پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ داڑم سے گوئی بھیمداسہ جانے والی سڑک کو 48ٹنل کے مقام پر گیمون کمپنی کی جانب سے تمام سیمنٹ کا کام سڑک کے بیچوں بیچ کیا جاتا ہے اور جو ٹنلوں سے کیمکل نکلتا ہے اُس کو بھی سڑک میں ہی ڈالا جا رہا ہے جس وجہ سے یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے اور تمام بھاری برکھم مشینوں کو اسی سڑک کے بیچ کھڑا کیا ہے اور اس کی وجہ سے بھی سڑک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ جہاں ان کمپنیوں کو چاہئے تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا جو ریلوے لائن کے زد میں آئے ہیں لیکن یہ کمپنیاں اس کے بر عکس لوگوں کو مزید مصیبتوں میں ڈالتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو فیصد سی آر سی کا پیسہ لوگوں کی سہولیات کے لئے ان کو لگانا ہوتا ہے لیکن یہاں دس ہزار روپے خرچ کرنے پر کمپنی راضی نہیں ہے اور اربوں روپیوں کا کام ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے ساتھ مل کر کمپنی والے سی آر سی کے پیسوں کو غلط استعمال کیا گیا اور اگر یہی پیسہ سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے ،چشموں ، پینے کے پانی ، بجلی ،سکولوں صحت وغیرہ پر لگایا جاتا تو لوگ اس طرح ان کمپنیوں کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں ہوتے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طو رپر توجہ دے کر یہاں سڑک کی حالت کو بہتر بنائیں تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔ وہیں آج گوئی کے مقام پر پسی گر آنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن کوئی آگے نہیں آیا بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو سڑک پر آیا ملبے کو ہٹایا ۔