نئی دلی/ گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے نئی دلی میں سٹیٹ سکل منسٹرس کنکلیو میں شرکت کی۔ یہ کنکلیو انڈین سکلز کمپیٹیشن 2018ء کے حاشیہ پر منعقد کیا گیا۔ خورشید احمد گنائی نے کنکلیو میں حصہ لینے والے ریاست جموں کشمیر کے 6شرکأ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔جے کے ایس ڈی ایم ٹیم اور کنکلیو کے شرکا ء کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر موصو ف کو اس کمپیٹیشن کو منعقد کرنے اور شرکأ کو فراہم کی جانے والے سہولیات کے بارے میں بتایاگیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ سکل کمپیٹیشن میں شریک نوجوانوں کی کارکردگی نے دیگر ریاستوں کے نوجوانوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے جو اب سکل ڈیولپمنٹ کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد خورشید احمد گنائی سٹیٹ سکلز منسٹرس کانفرنس میں شرکت کی جس کی صدارت سکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینور شپ کے مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے نے کی۔کانفرنس میں منی پور ، اترپردیش، مہاراشٹریہ اور ہماچل پردیش کے سٹیٹ سکل وزراء کے علاوہ دیگر کی مرکزی افسروں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں خورشید احمد گنائی نے کہا کہ جے کے ایس ڈی ایم سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کررہا ہے تاہم اس کو مزید بہتر بنانے میں مرکزی سرکار کی معاونت درکا ر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جاری مختلف پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جانا چاہیئے تاکہ وہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔بعد میں خورشید احمد گنائی اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ "Remaining Skilled J&K"ـنامی کاپی ٹیبل بُک کی رسم رونمائی انجام دی۔اس کتاب میں 21ایسے نوجوانوں کی داستان رقم کی گئی ہے جنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ میں غیر معمولی صلاحیت کا مظاہر ہ کر کے ریاستی سطح کا خطاب جیتا ہے۔کانفرنس میں شرکا ء کے مابین سکل ڈیولپمنٹ کے موضوع پر بحث و مباحثہ بھی ہوا جس دوران انہوں نے ایک دوسرے کے اپنے تجربات بانٹے۔انڈیا سکل نیشنل کمپیٹیشن میں ریاست کے 21برس سے کم عمر کے 6نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔یہ کمپیٹیشن ایرو سٹی گرائونڈس نئی دلی میں 3؍اکتوبر سے 5؍اکتوبر 2018ء تک جاری رہے گا۔