نوشہرہ//بریری گائوں کی خواتین پرمشتمل ایک وفد نے ممبراسمبلی نوشہرہ سے ملاقات کرکے انہیں سکول میں تدریسی عملے کی قلت کے بارے میں بتایا۔ ممبراسمبلی رویندررینہ کووفد کے ارکان نے بتایاکہ مڈل سکول میں تدریسی عملے کی سخت کمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول میں موجودہ وقت میں ڈیڑھ سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جن کو تعلیم دینے کیلئے محض چار اساتذہ تعینات کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس وجہ سے بچوں کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔انہوںنے اپیل کی کہ سکول میں تدریسی عملے کی قلت کو پورا کیاجائے ۔ممبراسمبلی نے یقین دلایاکہ وہ عملے کی کمی پورا کرنے کی کوشش کریںگے ۔