جموں //متعدد سیاسی پارٹیوں کی خواتین کارکنوں نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں شمو لیت اختیارکرلی ۔پی ڈی پی لیبر سیل میں ان خو اتین کا استقبال کر تے ہوئے لیبر سیل کے صدر رفیق ملک نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی و سیل مزید مضبوط ہو نگے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکن پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔موصوف نے دیگر سیاسی پارٹیو ں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سماج کے پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کےلئے پی ڈی پی کے علا وہ کسی بھی پارٹی نے کو ئی کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس وقت مذکورہ طبقہ کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ لیبر سیل کی جانب سے 12جنوری کو مرحوم مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔پی ڈی پی لیبر سیل میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں نرمیلہ ،سنتوش ،درشنا،ببلی دیوی ،رادھا دیوی ودیگران شامل ہیں ۔