جموں//آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کااحتجاج ایک ماہ گذرنے کے باوجودجاری ہے۔اطلاعات کے مطابق آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں نے پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،اس دوران ورکروں نے سیکرٹریٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی کوشش کوناکام بنادیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کی صدرنرمل شرما ودیگرمقررین نے ورکروں سے خطاب کیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ عرصہ درازسے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کوپورا کرے جن میں مرکزی وساطت والی متعددسکیموں کوعملی جامہ پہنانا،آنگن واڑی ورکروں کوماہانہ 3600 روپے اورہیلپروں کو1800 روپے ماہانہ مشاہراہ فراہم کرنے کے علاوہ دیگرمطالبات شامل ہیں۔