جموں//بہوجن سماج پارٹی نے ریاستی گورنرسے ایس سی ،ایس ٹی اوراوبی سی طبقوں سے وابستہ ملازمین کی ترقیوں سے متعلق ریاستی ہائی کورٹ کے حکمنامے کوعملی جامہ پہنانے اورپی ایچ ای وپی ڈی ڈی ڈیلی ویجروں کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر ایس آرمجوترہ نے کہاکہ ریاستی حکومت کوچاہیئے کہ وہ ایس سی ،ایس ٹی اوراوبی سی ملازمین کے ساتھ ساتھ ہڑتال ودھرنے پربیٹھے پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی کے عارضی ملازمین کوفوری طورپرتسلیم کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملازمین اورغریب لوگوں کے تئیں نارواسلوک روارکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کچھ لیڈران کے منظورنظربیوروکریٹوں کے تبادلے عمل میں نہیں کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گورنردفترکے جانبدارانہ رویہ سے سماج کی تمام سیاسی حلقوں کے ساتھ منصفانہ انصاف نہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ میں روزبروزامن وقانون کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنراوراے سی آرکٹھوعہ کے کام کاج کی تحقیقات عمل میں لانے کی گورنرانتظامیہ سے اپیل کی اورکہاکہ اگرایسانہیں کیاگیاتو ہم سڑکوںپرآکراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔اس دوران مجوترہ نے بی ایس پی میں شمولیت اختیارکرنے والے افرادکااستقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرلوگوں کوبھاجپاسے چھٹکاراچاہیئے توانہیں بہن کماری مایاوتی کے ہاتھوں کومضبوط کرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاکی پالیسیاں عوام کش ہیں اوربی ایس پی کی پالیسیاں عوام دوست ہیں۔اس موقعہ پربسپامیں شامل ہونے والوں میں دیپک سنگھ چب یوتھ صدرپی ڈی پی،سنجیوسنگھ چب بی جے پی، ودیاموٹن بلاک صدرپی ڈی پی ،سیوارام ،ریتادیوی ،وریندرسنگھ ،تنویرحسین شامل تھے۔اس موقعہ پرپریس کانفرنس میں چرنجیت بٹا (نائب صدر) ،آرکے تھاپاریاستی جنرل سیکریٹری ،بدری ناتھ جنرل سیکریٹری، پریتم چند ریاستی سیکریٹری ، ایس راجاسنگھ خزانچی، ہری چندتھاپاکوآرڈی نیٹر، ششی تھاپاکوآرڈی نیٹر ،پون کنڈل راج پال بوگیا،سنیل مجوترہ ودیگران بھی موجودتھے۔