جموں//انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے کہا کہ حکومت ریاست میں بے روزگاری میں کمی لانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے 22اضلاع میں 5684 نیشنل یوتھ کارپس کے علاوہ 388 نیشنل یوتھ کیندراس کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست میں بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات اٹھانے کے لئے سرگرم ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کا حوصلہ بڑھانے اور نوجوانوں کو خود روزگار یونٹ قائم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوششیں انجام دی ہیں۔