بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کائوہار پائین نارواو علاقے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پسیاں گر آئی ہین اورایک سرکاری اسکول کی عمارت کونقصان پہنچا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مڈل اسکول کاوہار پائین پر پسیاں گر آئی ہیں جس کے نتیجے میں اسکولی عمارت کے تین کمرے مکمل طور تباہ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تودے اور پتھر وں کے انبار اسکول کے کمروں میں داخل ہوئے تاہم آج تک محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے اس کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سکول کا معائنہ کرانے کیلئے فوری طور ایک ٹیم روانہ کی جائے ۔