جموں //انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیڈ میڈیسن جموں (IIIM)کے 77ویں یوم تاسیس کے موقعہ ایک پر وگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سنیئر صحافی اور اندراگاندھی نیشنل سنٹر فار آرٹ نئی دہلی (IGNCA) کے صدر رام بہادر رائے بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹو ریم میں منعقدہ تقریب کے افتتاح میں IIIMجموں کے ڈائریکٹر نے انسٹی چیوٹ کی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں مہاتما گاندھی کی حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ گاندھی کے فلسفے پر کار بند رہتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔یاد رہے کہ اپنے یوم تاسیس کے پیش نظر IIIM جموں نے 30نومبر کو صوبہ کے مختلف تعلیمی اداروں سے 700سے زائد طلباء کو اپنی تحقیقی مراکز کے علا وہ دیگر مقامات پر لیا تھا ۔پروگرام کے دوران ریسرج اسکالروں نے اپنی تحقیق بھی پیش کی۔اس پروگرام میں ماہر ین تعلیم ،سائنسدان اور کسانوں کے علا وہ سیول سوسائٹی کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔