عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں شہر کے مضافاتی علاقے سوہنجنا میں رنگ روڈ پر ایک موٹر سائیکل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل ستواری منڈل کے علاقے سوہانجنا میں رنگ روڈ پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں جموں کے ضلع اکھنور کے علاقے امبارن کے رہائشی محمد عامر کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاش کو مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے اور قانونی ضابطے مکمل ہونے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔