جامع مسجد کو بندرکھنے پرسول سوسائٹی فورم برہم

سرینگر//سول سوسائٹی فورم نے جامع مسجد سری نگر کووقفے وقفے سے نمازجمعہ اور دیگر اہم مواقع پربند رکھنے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اورمطالبہ کیا کہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے ،جو عرصہ تین برس سے خانہ نظربند ہیں۔ایک بیان میں فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا کہ جامع مسجدسرینگرنہ صرف جموں کشمیرکی سب سے بڑی اورتاریخی مسجد ہے بلکہ یہ تجارت کابھی بڑامرکز ہے اوریہ پائین سرینگر کی شناخت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین بر س سے یہ مسجد نمازیوں کیلئے مستقل طور کھولنے کاانتظار کررہی ہے۔ فورم نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی خانہ نظربندی کی مذمت کی ، جنہیں5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد گھر میں نظربندی کیا گیا ہے ۔ فورم نے میرواعظ کو خانہ نظربندی سے فوری طور رہاکرنے کا مطالبہ کیا ۔