نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے گرن گائوں میں تندوے نے حملہ کر کے دس بھیڑ بکریوں کو اپنا شکار بنا لیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرن علاقہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہباز چوہدری ولد میاں چوہدری کے گھر میں رات کی تاریکی میں چیتا داخل ہو گیا جبکہ مویشی خانے میں رکھی گئی دس بکریوں کو اپنا شکار بنا لیا ۔اس سلسلہ میں محکمہ شیپ ہسبنڈری ،وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پر جاکر نقصان کا تخمینہ لگایا ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔