جموں//سرکار نے ریاست کے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ماہانہ بنیادوں پر مختلف پروجیکٹوں اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ منصوبہ بندی محکمہ کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے ۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق رپورٹیں ہر ماہ کی 25تاریخ تک مذکورہ محکمہ کو بھیجی جانی چاہیئے اور گورنر سیکرٹریٹ اس حوالے سے ہر ماہ کی تیسری تاریخ کو رِپور ٹ بھیجنی ہوگی۔حکمنامے کے مطابق تمام اِنتظامی سیکرٹریوں کو اس حکمنامے پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔