جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورسابق وزیراجے سدھوترہ نے بی جے پی پرریاست کوتشخص کے بحران میں جھونکنے کیلئے مذموم سازشیں کرنے کاالزام عائدکیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کے مفادات اورریاست کودفعہ 370 اور35A کے تحت ملے خصوصی درجے کوختم کرکے تشخص کے بحران میں مبتلاکرناچاہتی ہے اوراس حوالے سے مختلف قسم کی مذموم ساز شیں کرتی ہے۔اجے سدھوترہ مڑھ اسمبلی حلقہ کے پنگوراورفلائین میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کافیصلہ ریاست کے تشخص کوبرقراررکھنے کیلئے کیاہے تاکہ یہاں کے لوگوں کے آئینی اختیارات کوتحفظ مل سکے۔نیشنل کانفرنس لیڈرنے کہاکہ دفعہ 35 اے کواگرہٹایاگیاتو یہاں کے لوگوں کے مفادات کوزک پہنچے گی۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے نظریہ کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے مفادات کوتحفظ ملاہواہے لیکن بی جے پی اس کوختم کرنے کیلئے ریاست کوبحران میں مبتلاکرنے کی سازش کررہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔اس دوران متعددنوجوانوں جوکہ بی جے پی اورکانگریس سے تعلق رکھتے تھے نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ۔اس موقعہ پراجے سدھوترہ نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر سورن سنگھ ،رامیشورشرما،راجندرشرما،کرن سنگھ ،کلدیپ راج نمبردار،شام لال، منموہن ،جگموہن ، جوگندرلال، رمیش چندر، بارورام، بودھراج ، بیلا،روی راج اورعالم دین نے بھی خیالات کااظہارکیا۔