جموں/ /چیف سیکرٹری بی بی ویاس کی سربراہی والی فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی کی 105ویں میٹنگ آج جموں میںمنعقد ہوئی جس میں اہم ترقیاتی اور عوامی نوعیت کے کئی منصوبوں کو مخصوص شرائط کی بنا پر منظور ی دی گئی۔فائنانشل کمشنر مال لوکیش دت جہا ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، جنگلات و ماحولیات کے انتظامی سیکرٹری اور متعلقہ محکموںکے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میںموجود تھے۔اس موقعہ پر جو منصوبے منظور کئے گئے ان میں پی ایم جی ایس وائی سڑک پروجیکٹوں کے لئے جنگلاتی اراضی کو استعمال میںلانا ، ٹنگمرگ کے درنگ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم تعمیر کرنا اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے تحت ٹنل کی تعمیر جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقین کو ہدایت دی کہ پروجیکٹوں کو عملاتے وقت کم سے کم سے پودے کاٹے جانے چاہئیں اور جنگلات اراضی کو استعمال میں لانے کے لئے متبادل کے طور پر نئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے جنگلی علاقوں میں منظور شدہ کاموں پر صحیح نظر گزر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کاموں کا منصوبہ تیار کرتے وقت ہی اس بات خاص خیال رکھا جاناچاہئیے کہ کم سے کم پیڑ کاٹنا پڑے۔