تہران //ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے جمعہ کو پولنگ ہوئی ۔ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کل اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔انہوںنے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کہا کہ آج ایرانی قوم کا اہم دن ہے ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایران انتخابات کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا۔ایرا ن میں صدارتی انتخابات کیلیے 4 امیدوار مدمقابل ہیں ، ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار ہیں اوران کا عبدالناصر ہمتی سے مقابلہ ہے جب کہ محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ گزشتہ دنوں 3 امیدواردستبردار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایران کے آئین میں حتمی طاقت سپریم لیڈر یعنی رہبر اعلیٰ ہی کے پاس ہوتی ہے تاہم صدر کا عہدہ گذشتہ چند برسوں میں کافی طاقتور ہو گیا ہے۔صدر اور رہبر اعلیٰ کے درمیان اختیارات کی کشمکش بھی رہتی ہے، لیکن آج کے انتخابات تک رہبر اعلیٰ ہی غالب آئے ہیں۔