جموں//جموں کشمیرنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے آنجہانی اوم صراف کے گھرجاکرلواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔واضح رہے کہ ریاست کے نامورصحافی اوم صراف گذشتہ روزانتقال کرگئے تھے۔ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہاکہ اوم صراف کاصحافت کے فروغ میں ناقابل فراموش رول ہے اوران کی خدمات نوجوان صحافیوں کیلئے معشل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی کے صحافت کے شعبے کیلئے انجام دیئے گئے رول کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ڈاکٹرعبداللہ نے پشپ صراف ودیگرلواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔صوبائی صدر دویندرسنگھ رانا اورناصراسلم وانی بھی ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بھی لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے قائمقام صدرعمرعبداللہ نے بھی اوم صراف کی وفات پرگہر ے افسوس کااظہارکیااورآنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔