عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن/ضلع رام بن کے چندرکوٹ لنگر پوائنٹ کے قریب پیر کی صبح دو بسوں کے درمیان شدید ٹکرہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس کی بریک مبینہ طور پر فیل ہو گئی، جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر سامنے چل رہی دوسری بس سے جا ٹکرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں بسوں میں سوار مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ بریک فیل ہونے والی بس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چندرکوٹ کے قریب دو بسوں کے مابین شدید ٹکر، ڈرائیور سمیت 8 افراد زخمی