جموں//سکاسٹ ۔جے کے تدریسی عملہ اورطلباء نے مجاہدآزادی ہند بھگت سنگھ ،سکھ دیواورراج گوروکے یوم شہادت کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔تدریسی ایسوسی ایشن سکاسٹ جے کے صدروکاس شرمانے اس موقعہ پر کہاکہ بھگت سنگھ ہندوستان کی تحریک آزادی کے روح رواں تھے جنھوں نے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے بدیشی سامراج کونکال باہرکرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ’’انقلاب ۔زندہ باد‘‘کانعرہ بھگت سنگھ نے ہی شروع کیاتھا۔ڈاکٹروویک ایم آریہ جنرل سیکریٹری ایسوسی ایشن نے طلباء کوبتایاکہ کافی قربانیوں کے بعدہمیں آزادی کی نعمت ملی ہے اس لیے اس کی آبیاری کرنا ہم سب کافرض ہے۔اس پروگرام کااہتمام سکاسٹ جے کے طلباء کے یونٹ نیشنل سیکولرفورم نے کیاتھا۔اس موقعہ پر اکشے دیپ صدراین ایس ایف ،امن جیت سوڈھی، تروندرسنگھ،گگن لکھن پال، اوردیگران موجودتھے۔تقریب کاانعقاد مین کیمپس چٹھامیں کیاگیاتھا۔