جموں //آرمی پبلک سکول رکھ مٹھی نے 29اور 30نومبر کو اپنا یوم تاسیس منایا ۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں منتظمین کے علا وہ سکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔’سنسکار ‘کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب کے افتتاح میں سکول پرنسپل نے سکول کی سالانہ کارکردگی کو تفصیلی طورپر بیان کیا ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کی جانب سے ایک رنگا رنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام کااہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران مختلف کلاسوں کے طلباء نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔مقررین کی جانب سے ملکی تحفظ کیلئے اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والے فوجیوں کو بہترین خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔حالیہ بورڈ امتحانات میں سکول کی جانب سے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔