جموں//محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی چیوٹ آف سمارٹ گورننس ( این آئی ایس جی) کی طرف سے منعقدہ سرکاری محکموں کے افسران کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ سکل پر مبنی پانچ روزہ تربیتی پروگرام آج اختتام پذیر ہوا۔’’ پروجیکٹ مینجمنٹ آن پرنس۔II‘‘ کے عنوان پر تربیتی پروگرام کے انعقا د کا مقصد افسروں کی خدمات میں بہتری اور مؤثر کارکردگی یقینی بنانا تھا۔کورس کے دوران جنرل منیجر این آئی ایس جی ستیہ جیت رائو واگولا ، فسیلٹیر سدھامادھوری اور وِکاس مادھوری نے متعلقہ عنوان پر شرکاء کو تربیت دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سواگت بسواس نے تربیتی پروگرام کے مختلف پہلوئوں میں گہری دلچسپی دکھانے کے لئے شرکاء کو مبارک باد دی۔سیکرٹری نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام سرکار محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران کے لئے ترتیب دیا گیا تھاجو متعلقہ محکموں میں ای۔ گورننس پروجیکٹوں کو چلانے کے لئے ذمہ داری ہیں۔بسواس نے مزید کہا کہ جموں اینڈ کشمیر ای ۔ گورننس ایجنسی ( انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ ) نے نیشنل انسٹی چیوٹ فار سمارٹ گورنمنٹ کے اشتراک سے اعلیٰ سطحی منتظمین کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ آن پرنس۔ IIکو سمجھنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔این آئی ایس جی فیسلٹیروں کی موجود گی میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شرکا ء میں اختتامی تقریب پر اسناد تقسیم کئے ۔تربیتی پروگرام میں ریاستی حکومت کے لگ بھگ 30اعلیٰ افسران نے شرکت کی جن میں ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز غلام جیلانی زرگر، اے ڈی سی گاندربل نصیر احمد وانی، اے ڈی سی بارہمولہ فاروق احمد بابا، اے ڈی سی اننت ناگ شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی ڈوہ کشن لال، اے ڈی سی نوشہرہ سچن دیو سنگھ ، ڈپٹی کمشنر کمر شل ٹیکسز منصور اسلم ، جنرل منیجر ڈی آئی سی اننت ناگ بلا ل خورشید اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار شامل تھے۔