پونچھ// اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ عبدالستار نے ایک اجلاس کی صدارت کی کرتے ہوئے ضلع پونچھ کی پنچایتوں کے یوتھ کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر کے کانفرنس ہال میںمنعقدہ میٹنگ کے دوران ، مختلف مشن یوتھ اقدامات کی پی پی ٹی تمام ممبران کو دکھائی گئی ہے۔ اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہت پرجوش ہے اور اس طرح ان کی بہتری کیلئے وقتا فوقتا مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ اے ڈی ڈی سی نے 216 یوتھ کلبوں کے 44000 نوجوانوں کو رجسٹر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے کام کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ جمع کرائے گئے ڈیٹا کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کی جلد از جلد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی افسران کو ہدایت کی۔