ادھم پور// ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور رویندر کمار نے بیساکھی میلہ پر انتظامات کے حوالے سے ادھم پور میںایک میٹنگ منعقد کی ۔یہ تین روزہ بیساکھی میلہ13 اپریل سے دیویکا گھٹ ادھم پور میں شروع ہونے جا رہا ہے ۔میٹنگ میں ضلع کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے عہدہداران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔اس دوران سکیورٹی ،پینے کے پانی کی دستیابی،بجلی کی دستیابی اور موقع پر ضروری ادوییات کا دستیاب ہونا جیسے مسلے زیر غور رہے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان تمام تر ضروریات کو دستیاب رکھنے کے ہدایات پیش کئے گئے۔اس دوران افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی جو شہر میں ضروری اشیاء کی دستیابی اور ان کے مناسب دام پر کڑی نظر رکھے گی تاکہ دوکاندار من مانی کر کے کھانے پینے والی چیزوںکو ناجائز داموں پر فروخت نا کریں۔اس دوران رویندر کمار نے تمام افسران کوہدایات بھی دی کہ میلہ سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کئے جانے چائے اور اس میلہ کے دوران مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دی جانی چاہئے۔تحصیلدار ادھم پورمیلہ آفیسر کے طور پر تعئنات ہونگے۔میٹینگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف پلانگ آفیسر،ڈی ایف او اور ضلع سپورٹس آفیسراور دیگرافسران بھی موجود تھے۔