سرینگر //جموں وکشمیر کے 14 اضلاع میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 157 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں تاہم اس دوران سرینگر میں 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ منگل کوجموں صوبے کے ڈوڈہ ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن جبکہ کشمیر کے گاندربل اور شوپیان ضلع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔ کشمیر کے 8اضلاع میں 105افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 74افراد مقامی سطح پر جبکہ 31متاثرین مختلف ریاستوں اور ممالک سے واپس وادی لوٹے ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 76381 ہوگئی ہے جن میں سے 1251فوت اور1079ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں 701، بارہمولہ میں 130، بڈگام میں 96، پلوامہ میں 40، کپوارہ میں 22، اننت ناگ میں 14، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 14، کولگام میں 20 اور شوپیان میں 27افراد زیر علاج ہیں۔منگل کو سرینگر شہر میں وائرس سے 2متاثرین فوت ہوگئے اور اسطرح وادی میں متوفین کی تعداد 1251ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 71دنوں بعد روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ جموں میں 11جنوری کے بعد منگل کو متاثرین کی تعداد 50کا ہندسہ پار کرگئی ۔ یہاں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 52افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 42مقامی سطح جبکہ 10سفر کرنے کے بعد گھر واپس لوٹے ۔ صوبے میں متاثرین کی تعداد 52455ہوگئی ہے ۔جموں صوبے میں سرگرم معاملات کی تعداد 331ہے ۔ ان میں ضلع جموں میں 262،ادھمپور میں 12، راجوری میں 8، ڈوڈہ میں9، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 7،پونچھ میں 12،رام بن میں2 اور ریاسی میں 9افراد زیر علاج ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 128836ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 1983ہوگئی ہے۔