جموں//سرحدوں پر ہند پاک کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ اتوار کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور مارٹر شلنگ کی ۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ تازہ گولہ باری کا تبادلہ بین الاقوامی سرحد پر اتوار کو کھٹوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا ’گولہ باری اور شل رہائشی علاقوں میں جا گرے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ۔