نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے گگروٹ گائوں میں پنچایتی سڑک کی تعمیر کا عمل بند ہونے کی وجہ سے 150سے زائد کنبوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عوامی مانگ کی بنیاد پر محکمہ دیہی ترقی کے زیر تحت تعمیر ہونے والی سڑک کا کام گزشتہ چھ برسوں سے بغیر کسی وجہ کے بند کیا گیا ہے جبکہ عام لوگوں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عوام علاقہ کو رابطہ سڑک کیساتھ جوڑنے کے سلسلہ میں کئی مرتبہ اعلیٰ حکام و متعلقہ محکمہ کے آفیسران سے رجوع کرچکے ہیں لیکن ان کو جھوٹی یقین دہانیوں کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر دوبارہ سے شروع کروائی جائے تاکہ ان کو دوران آمد ورفت سہولیت میسر ہو سکے ۔