جموں// پنن کشمیر نے کشمیر میں شہریوں کے چنندہ قتل کے خلاف پریس کلب جموں کے نزدیک نمائش گراونڈ میں موم بتی کی روشنی میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔پنن کشمیر کے ارکان نے کشمیر میں اقلیتوں اور غیر مقامی لوگوں کے لیے سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ حکومت کو کشمیری پنڈتوں کے آبادکاری پیکیج کے بارے میں کشمیری پنڈتوں کے نمائندوں سمیت تمام برادریوں کو اعتماد میں لینا چاہیے اور اسے دوبارہ تشکیل دینا چاہیے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کو مثالی سزا دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے تاکہ اقلیتوں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چنندہ قتل ایک ایسی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش ہے جو 90 کی دہائی میں کشمیر میں تھی جو کہ تشویش کا باعث ہے۔