جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے زونل صدرنیرج گپتانے حمایتیوں اورپارٹی ورکروں کے ہمراہ ٹرانسپورٹ یارڈنروال میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں آئے روزہونے والے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران نیرج گپتانے بی جے پی پرالزام لگایاکہ مرکزمیں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں چلائی جارہی سرکارکاپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال کوبہتربنانے کیلئے مرکزی حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے اورمعیشت سے متعلق بیانات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سواکچھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزپٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹرتک پہنچ گئی ہے جس سے ظاہرہوجاتاہے کہ عوام عام آدمی کے حق میں کوئی قدم نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت غریب عوام کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 2014سے پہلے ایل پی جی سلینڈرکی قیمت 414روپے فی سلینڈرتھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 61 اور55روپے فی لیٹرتھی لیکن موجودہ وقت میں ایل پی جی سلینڈرکی قیمت دوگنی ہوئی گئی ہے اورڈیزل کی قیمت 80فیصد بڑھ گئی ہے جس سے غریب عوام براہ راست متاثرہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی اچھے دن لانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اس لیے وزیراعظم کوعہدے سے استعفیٰ دے دیناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ نئے سرے سے انتخابات ہی عوام کے مسائل کاحل ہیں۔ اس دوران مظاہرین میں سونو،پرمجیت سنگھ،امرچند،رمیش چند،ترسیم، پالی سمرن جیت سنگھ ،سنجے ودیگران شامل تھے۔