جموں//یواراجپوت سبھاکے ممبران نے فلم ’پدماوت‘کی نمائش کے خلاف کنال روڈجموں پرواقع اندراسنیماہال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے توڑپھوڑکی ۔اس دوران مظاہرین سنیماانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔اس دوران مشتعل لوگوں نے سنیماہال کے ڈھانچے کونذرآتش کرنے کی کوشش کی اورڈھانچے کی بھی توڑپھوڑکی تاہم پولیس نے مداخلت کرکے حالات پرقابوپایا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوواراجپوت سبھاکے لیڈران نے کہاکہ اس فلم کوبنانے والوں نے تاریخی حقائق کوتوڑمروڑ کرپیش کیاہے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میںفلم کے ڈائریکٹربھنسالی کاپتلااُٹھائے ہوئے تھے اوربھنسلالی کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔قابل ذکرہے کہ فلم پدماوت میں دیپکاپاڈوکون کپوراوررنویرسنگھ مرکزرول میںہیں جنھیں متعددراجپوت گروپوں اورسیاسی رہنمائوں کی مخالفت کاسامنا کرناپڑرہاہے جنھوں نے فلم ساز سنجے لیلابھنسالی پرتاریخ کوتوڑمروڑکرپیش کرنے کاالزام عائد کیا۔