سرینگر// پاند ریٹھن میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 7رہائشی مکان خاکستر ہوئے ۔جس دوران سات کنبے بے گھر ہوئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا ساز سامان اور گھریلو جائیدا د راکھ میں تبدیل ہوئی۔مقامی لوگوں نے بتایاشیخ محلہ پاند ریٹھن میں لوگ گھروں میں تھے کہ اس دوران ایک مکان سے آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے آنافاناً پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا اور چند منٹوں کے اند آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کے نتیجے میں سات مکان رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوئے ۔آبادی کے مطابق واقعے کے بعد مقامی نوجوانوں اور فائر سروسز محکمے کے اہلکاروں کی زبردست کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم واقعے میں 7مکان خاکستر ہوئے ہیں ۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے علاقے میں پہنچ کر ایک کیس درج کر لیا۔سماجی کارکن پیر بلال احمد آگ میں بے خانما ہوئے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ متاثرہ کنبوں کو فوری طور ریلیف فراہم کیا جائے ۔
پاند ریٹھن میں ہولناک آگ
