عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کل ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کیا اور بڈگام کے نیگوبرنوار میں ہونے والے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے دو سکولی طلبہ کی صحت کی جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے طالبات کے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان کی صحت کے حالات اور فراہم کردہ طبی نگہداشت کا جائیزہ لیا۔انہوںنے علاج معالجے میں ملوث ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ سے بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ مریضوں کو بغیر کسی پریشانی کے جامع طبی خدمات فراہم کی جائیں۔