جموں//نایب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے اکھنور میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ایم ایل اے اکھنور راجیو شرما، ایم ایل اے چھمب کرشن لال بھگت، وی سی کسان مشاورتی بورڈ دلجیت سنگھ اور کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔کویندر گپتا نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مربوط پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔