مزید خبرں

زنانہ کالج گاندھی نگرمیں توسیعی لیکچرکاانعقاد

جموں//پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرنے ’’سٹیٹسٹکس ایپلی کیشن اینڈجاب اوینوز‘‘موضوع پرتوسیعی لیکچرکااہتمام کیا۔اس دوران پروفیسرراہل گپتا،ڈائریکٹرایچ آرڈی سی ،جموں یونیورسٹی نے دیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسرکوشل سموترہ پروگرام کی صدارت کررہی تھیں۔ پروگرام کاآغاز ایچ اوڈی سٹیٹسکس ڈاکٹرموہندرپال کے استقبالیہ خطاب سے کیاگیا۔ اس موقعہ پر انھوں نے مقررکا طالبات کوتعارف اوران کی حصولیابیوں کوبیان کیا۔اس دوران پروفیسرراہل گپتانے سٹیٹکس میں کیرئیرکے مواقعوں اوراس مضمون کی اہمیت کے بارے میں طالبات کوتفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے طالبات پرزوردیاکہ وہ کامیابی کے حصول کیلئے محنت اورلگن کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کوموثراستعمال کویقینی بنائیں۔اس دوران کالج پرنسپل نے سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی شاندارکارکردگی کوسراہا ۔اس دوران پروگرام میں کثیرتعدادمیں طلباء اورفیکلٹی ممبران موجودتھے۔
 
 

آئی ڈی اے کے زیراہتمام چواہدی میں دانتوں کی جانچ کاکیمپ 

جموں//انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے ایس پی ایس انٹرنیشنل سکول چواہدی جموں میں دانتوں کی جانچ کے کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران  لگ بھگ 59 طلباء کے دانتوں کی جانچ کی گئی اورانہیں کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور دانتوں کا برش سمیت زبانی حفظان صحت کا کٹ بھی دیا گیا ۔اس موقعہ پرڈاکٹر حیمجا مینگی اور ڈاکٹر ویبہ رینا نے طلباء کی جانچ کی اور زبانی حفظان صحت کی برقراریت سے متعلق لیکچردیا۔اس دوران طلباء کوبرش کرنے کے مناسب طریقے کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر اسکول کے پرنسپل انکوش اور کوآرڈی نیٹر سنی رینا بھی موجود تھے۔آئی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر گوتم شرما نے کہا کہ اگر وہ اسکولی طلبا کے لئے دانتوں کے  جانچ کیمپ منعقد کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ان کو 7006672655 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو زبانی حفظان صحت کی برقراریت کو ایک نوجوان عمر میں سکھایا جائے گا تاکہ وہ زندگی بھر میں مختلف آرتھو دانتوں کی صحت کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔اس موقعہ پرسمیت گنڈوترا نے بچوں میں مفت کٹ بھی فراہم کی۔
 

ریٹائرڈ ان ریگولرائزڈ الیکٹریکل انجینئرس اعلیٰ حکام سے نالاں

جموں//ریٹائرڈ ان ریگولرائزڈ الیکٹریکل انجینئرس محکمہ پی ڈی ڈی نے اعلیٰ حکام پران کی باقاعدگی کے سلسلے میں پچھلے چارمہینوں سے لیت ولعل کی پالیسی اپنانے کاالزام عائدکرتے ہوئے تشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل جے اینڈکے ریٹائرڈ ان ریگولرائزڈ الیکٹریکل انجینئرس فورم نے کہاہے کہ ہم سول سیکرٹریٹ کے متعددبارچکرکاٹ کاٹ کرتھک چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام سے 23 جنوری کوملاقات بھی لیکن اس کے باوجودگریونس کمیٹی نے ہمارے مسائل کے تئیں سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیاجس کی وجہ سے انہیںمایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے حکام اوراعلیٰ عہدیداران نے ان کی باقاعدگی کے سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایاہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔انہوں نے متعلقہ صلاحکاروں کے دفترکے باہراحتجاج بھی مظاہرہ کیا۔
 
 

حریت کانفرنس سمیت سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کے انعقادکامطالبہ 

پروفیسربھیم سنگھ کاجموں وکشمیرمیں نئی سیاسی فضاقائم کرنے کیلئے وزیر اعظم پرزور

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ حریت کانفرنس سمیت جموں وکشمیر کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی ہنگامی میٹنگ طلب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حریت کانفرنس کے تینوں دھڑوں کو بھی اس میں مدعو کیا جانا ضروری ہے جس سے جموں وکشمیر میں نئی سیاسی شروعات سے قبل ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے گورنر کے ذریعہ انتظامیہ میں مشیر کے طورپر شامل نوکرشاہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ان کے آئینی حقوق کا معاملہ ہے۔پنتھرس سربراہ نے وزیراعظم سے کہا کہ آئین میں یقین رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کرکے جموں وکشمیر میں انتخابی جنگ میں اترا جائے۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں گورنر راج کے دوران انتظامیہ میں مشیر کے طورپر شامل کئے گئے نوکر شاہ سیاسی نمائندگی نہیں کرسکتے۔سیاسی نظام میں شامل سیاسی جماعتوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے جموں وکشمیر  کے انتخابی عمل میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے حکومت ہند کے لئے ایک مشترکہ مشاورتی رائے تیار کرنے کیلئے مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی اپیل کی جس سے جموں وکشمیر اسمبلی کو برطرف کئے جانے کے بعد صدر راج کے دوران پیدا ہوئی ریاست کی موجودہ صورتحال سے نپٹاجاسکے۔انہوں نے صدر رامناتھ کووند پر اس معاملہ میں مداخلت کرنے کے لئے زور دیا تاکہ جموں وکشمیر میں بھی جمہوریت کی حکمرانی یقینی ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے ساتھ کولونی جیسا سلوک نہ کرکے اس کے ساتھ ملک کی بقیہ ریاستوںکی طرح سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہندستان کے صدرواحداتھارٹی ہیں جو جموں وکشمیر میں حدبندی یقینی بنا سکتے ہیں جس طرح ملک کے باقی حصوں میں ہوتی ہے۔ انہوں نے صدر سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہندستانی آئین کے چیپٹر۔ 3سے آرٹیکل 35(A)کو واپس لیں جو ترمیم ہندستان کے صدر نے مئی 1954میں کی تھی۔اسے جاری رکھے جانے کو قانو ن اور آئین کے حساب جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔انہو ں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ بازآبادکاری ایکٹ کا پھر سے جائزہ لیا جائے جسے جموں وکشمیر اسمبلی نے  1982میں ا س کے مضراثرات کاجائزہ لئے بغیر جلد بازی میں بغیر سوچے سمجھے منظور کیا تھا۔  یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔یہ تینوں معاملات ہندستانی صدر حل کرسکتے ہیں کیونکہ اس معاملہ میں وہ ہی واحد شخصیت ہیں جنہیں ہندستانی آئین کے تحت اس کا اختیار حاصل ہے۔
 
 

اخترحسین کی وفات پراظہارتعزیت 

جموں//مختلف سماجی تنظیموں نے چوہدری اخترحسین کھٹانہ کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے ان کی وفات کومسلمانان جموں کیلئے عظیم نقصان قراردیا۔ اس سلسلے میں تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ریاستی نائب صدر چوہدری عبدالحمید،این سی لیڈرارشدچوہدری ، جموں وکشمیرگوجرتحریک انصاف مومنٹ کے صدرنزاکت کھٹانہ ،سماجی کارکن طالب چوہدری ، چوہدری حسین محمدریٹائرڈزیڈای او،یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع صدرپونچھ ظفراقبال چوہدری ودیگران نے گہرے صدمے کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی۔
 
 

سابق ایم ایل اے ست پال لکھوترہ وفات پاگئے 

ڈاکٹرفاروق عبداللہ ،عمرعبداللہ سمیت این سی لیڈران کااظہاردُکھ 

جموں//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ اور نائب صدرعمرعبداللہ نے سینئرپارٹی لیڈراورسابق ایم ایل اے ست پال لکھوترہ کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔ست پال لکھوترہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے۔عمرعبداللہ نے صوبائی صدردویندرسنگھ رانا کے ہمراہ ست پال لکھوترہ کی رہائش گاہ واقع چک لال دین رائے پوردومانہ پہنچ کرلواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ نے کہاکہ ست پال لکھوترہ ایک قابل لیڈرتھے اورانہوں نے زمینی سطح پرپارٹی کومضبوط کرنے کیلئے ہمیشہ اہم رول اداکیا۔انہوں نے آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے پرارتھناکی اورغمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی ظاہرکی۔اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمدساگراورصوبائی صدردویندرسنگھ رانا،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مصطفیٰ کمال نے اپنے تعزیتی پیغامات میں ست پال لکھوترہ کی وفات پرگہرے رنج ودکھ کااظہارکیااوران کی وفات کوناتلافی نقصان قراردیا۔علاوہ ازیں این سی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفیٰ کمال اوردیگرلیڈران نے لکھوترہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔علاوہ ازیں سابق قانون سازوں ٹھاکرکشمیراسنگھ ،شیخ بشیراحمد ،برجموہن شرما، قاضی جلال الدین کے علاوہ وجے لکشمی دتہ ،دھرم ویرسنگھ جموال ودیگرلیڈران بھی لکھوترہ کی آخری رسومات میں شمولیت کی اورغمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔
 

 نواں قومی یوم رائے دہندگان آج 

چیف الیکٹورل آفیسرنے ’کوئی بھی ووٹررہ نہ جائے ‘مہم کاجائزہ لیا

جموں/چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر شیلندر کمار نے رائے دہندگان کے نویں قومی دِن کے موقعہ پر عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو بحیثیت رائے دہندگان درج کرائیں تاکہ وہ بعد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔اپنے پیغام میں چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ نیشنل ووٹرس ڈے سال 2011ء سے ہر برس 25جنوری کو منایا جاتا ہے اور اس سال اس دِن کا موضوع یہ ہے کہ ’’ کوئی بھی ووٹر رہ نہ جائے ‘‘ تاکہ اس جمہوری عمل میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ25جنوری کو ملک کے جمہوری ارتقا میں یہ بھی اہمیت حاصل ہے کہ اس دِن 1950ء میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی تشکیل بھی پائی۔شیلندر کمار نے 18برس کی عمر پانے والے اور ووٹنگ کے اہل ووٹران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں نویں قومی رائے دہندگان دِن کے تعلق سے کل ضلع اور تحاصیل سطحوں پر کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تقریب کنونشن سینٹر جموں  میں منعقد ہوگی جہاں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کا بنیاد ی مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں میں ووٹ کی اہمیت ،چنائو عمل سے جڑ ی مختلف سرگرمیوں سے روشناس کرانے بشمول نئے ووٹروں کا اندراج ،چنائو فہرستوں کو اَپ ڈیٹ کرنا ، اس کی تصحیح کرنا اور غلط اندراجات کو خارج کرنا شامل ہیں۔ اُنہوںنے کا کہا کہ ای ۔پلیٹ فارم کے ذریعے سے نوجوان ووٹروں تک پہنچنے کے لئے مزید کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔سی ای و نے یہ بات واضح کردی کہ ایک ووٹر کی حیثیت سے اپنے آپ کو درج کرنے کی خاطر کوئی آخر ی تاریخ مقرر نہیں ہے اور ایک اہل رائے دہندگان کسی بھی وقت نیشنل ووٹرس سروس پورٹل پر www.nvsp.in پر اپنا اندراج عمل میں لاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹروں کی سہولیت کے لئے یونیورسل ووٹر ہیلپ لائن 1950 کے تحت جلد شروع کی جارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لگاتار کئی اختراعی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت تمام زمروں کے ووٹروں کی چنائو عمل میں شرکت کو بڑھاوا حاصل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت ٹیکنالوجی اور میڈیا کو مربوط کیا جارہا ہے تاکہ اس کے استعمال سے چنائو کے مجموعی عمل کو تقویت حاصل ہوسکے او ر صد فیصد اہداف کی حصولیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔سی ای او نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی سطح کے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔
 
 
مائیگرنٹ کالونی جگتی میں توت کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز
جموں/سریکلچر محکمہ کی طرف سے مائیگرنٹ کالونی جگتی نگروٹہ میں توت کی شجرکاری کی مہم کا اِنعقاد کیا گیا ۔مہم کا آغاز ڈائریکٹر سریکلچر گلزار احمد شبنم نے کیا جبکہ اس موقعہ پر دیگر محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔تقریب پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ محکمہ اب شہری علاقوں میں یہ پودے لگانے کی طرف توجہ دے رہا ہے تاکہ جاذبیت میں اِضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں ماحولیات کو بھی تحفظ حاصل ہوسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں میں یہ پروگرام جاری ہے اور کشمیر صوبے میں مارچ مہینے میں یہ مہم شیخ پورہ مائیگرنٹ کالونی سے شروع کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ مہم کے تحت 1000 جدید طرز کے آرائشی توت پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے اس طرح کے پودوں کی اہمیت اور سریکلچر سیکٹر میں روزگار کے وسائل کو اُجاگر کیا ۔تقریب پر امداد و باز آبادکاری کے کمشنر ایم ایل رینہ اور کئی دیگر افسروں نے بھی خطاب کیا۔
 

 محمد رفیع اندرابی نے ایس ای آر سی کے ممبرکاحلف اٹھایا

جموں/گورنر کے مشیر کے کے شرما نے محمد رفیع اندرابی کو جے اینڈ کے سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ( جے کے ایس ای آر سی ) کے ممبرکے طور حلف دِلایا۔یہی تقرری جے اینڈ کے الیکٹرسٹی ایکٹ 2010 کے قواعد و ضوابط کے مطابق عمل مین لائی گئی ہے ۔مذکورہ ممبر پانچ برس تک یا 65برس کی عمر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ایکٹ کو بجلی کی پیدوار ، ترسیل اور تقسیم کاری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے عملایا جاتا ہے۔محمد رفیع اندرابی فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر آفیسر ہے اور وہ اس تقرری سے قبل ڈائریکٹر جنرل کوڈس کے عہدے پر تعینا ت تھے۔کمیشن کے دوسرے ممبر شمشیر سنگھ منہاس کو الگ سے حلف دلایا جائے گا۔
 

سی ای او کی ڈی ای اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد  

جموں //چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شلیندر کمار نے ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران  ووٹروں سے حاصل شدہ اطلاعات ، فیڈ بیک ، تجاویز اور شکایات کو احسن طریقے پر نمٹانے کیلئے طریقہ کار وضح کرنے پر غور و خوض کیا ۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی اور اس میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈی ای او جموں رومیش کمار اور ڈپٹہ سی ای او جموں انیل سلگوترہ نے شرکت کی ۔ سی ای او نے کہا کہ الیکشن محکمہ نے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کنٹیکٹ سنٹر ( ڈی سی سی ) کو سنبھالنے کیلئے پیشہ وارانہ افرادی قوت تعینات کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سیز 25 دسمبر سے صبح 9 بجے سے رات کے 9 بجے تک لوگوں کی طرف سے کئے جا رہے ٹیلی فون کال موصول کرنے کیلئے چالو رہیں گے ۔ ڈی ڈی سی شہریوں کو انتخابات سے متعلق اطلاعات ، فیڈ بیک ، تجاویز اور شکایات درج کرنے کی سہولیت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشہ وارانہ افرادی قوت کو سی ای او کے دفتر سے حال ہی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک تربیتی پروگرام فراہم کیا گیا ۔ تربیت کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے نامزد کئے گئے ریاستی سطح کے ماسٹرس ٹرینرس نے ایک تفصیلی ایس او پی کا مظاہرہ کیا اور تمام ڈسٹرکٹ کنٹیکٹ افسروں اور کال سنٹر ایجنٹوں کو ضروری تربیت فراہم کی ۔