جموں/ ایکسائز محکمہ کے ایک سکارڈ نے بشناہ اور آر ایس پورہ کے کئی دیہات میں چھاپے مار کر غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار ضبط کی۔یہ کارروائی ایکسائز کمشنر طلعت پرویز کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔چھاپوں کے دوران غیر قانونی شراب کے 95پیکٹ ضبط کئے گئے اور اس سلسلے میں ایکسائز ایکٹ کے تحت ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے خلاف کیس درج کیا گیا۔اس کے علاوہ غیر قانونی شراب کو تیار کرنے میں استعمال کیا جانے والا مواد بھی ضبط کیا گیا۔