جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے لئے مدعو کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) ممبران نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راج بھون نے احتجاجی ڈی ڈی سی ممبران کو 12 مارچ کو لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈی سی ممبران نے فیصلہ لیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد ہی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔